ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

یورپی یونین کا ٹرمپ کی دھمکی پر درِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : یورپی یونین کا ٹرمپ کی دھمکی پر درعمل آگیا اور امریکی نمائندوں کو دوٹوک بتایا ایسا معاہدہ چاہتے ہیں ، جس سے دونوں کا فائدہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے ٹرمپ کی دھمکی پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین امریکا کیساتھ دھمکیوں کے بجائے احترام کی بنیاد پر تجارتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

تجارتی امور کے سربراہ ماروس سیفکووچ نے امریکی نمائندوں کو دوٹوک بتادیا اور فون پر گفتگو میں کہا   ایسا معاہدہ چاہتے ہیں، جس سے دونوں کا فائدہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارت مثالی ہے اور ان کی بنیاد دھمکیاں نہیں بلکہ باہمی احترام ہونا چاہیے، ہم اپنے مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے صدر ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمد ہونے والی تمام مصنوعات پر یکم جون 2025 سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔.

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یورپی یونین کا قیام امریکا سے تجارتی فائدہ اٹھانے کے لیے ہوا تھا مگر اب ان کے ساتھ بات چیت انتہائی دشوار ہے۔ ان کی جانب سے تجارتی رکاوٹیں، وی اے ٹی ٹیکس، غیر معقول کارپوریٹ جرمانے، غیر مالیاتی رکاوٹیں، کرنسی میں ہیرا پھیری اور امریکی کمپنیوں کے خلاف ناجائز قانونی کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں۔

ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ہماری ان سے بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی اور وہ یکم جون 2025 سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی سفارش کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں