ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یورپ کے لئے پروازوں کی آخری امید بھی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے پر عائد پابندی کی خاتمے کی آخری امید بھی ختم ہوگئی، ایاسا نے پی آئی اے کو  پروازوں کی اجازت دینےسے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری ہوابازی کے یورپی ادارے آیاسا نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا ہے، ایاسا نے سی اے اے کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت سے انکار کر دیا ہے، پی آئی اے نے آیاسا سے پروازوں کی عبوری اجازت مانگی تھی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی (آیاسا) کا جواب موصول ہوگیا ہے،خط میں سی ای او نے پی آئی اے کو سول ایوی ایشن سے غیر منسلک کرکے آزادانہ آڈٹ کی درخواست کی تھی، سی ای او پی آئی اے نے درخواست کی تھی کہ جب تک سی سے اے آڈٹ کلیئر نہیں کرتا پی آئی اے کو عبوری اجازت دی جائے، پی آئی اے نے یورپی ادارے کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ سے مطمئن ہونے کے بعد خط لکھا تھا۔اس انکار کے بعد اب یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے پر عائد پابندی کی خاتمے کی آخری امید بھی ختم ہوگئی ہے، یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یورپی ایجنسی پائلٹس لائسنس کے معاملات پر سول ایوی ایشن میں اصلاحات چاہتی ہے،مگر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے معاملات کی درستگی کا جلد امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز پر پابندی کا خطرہ

واضح رہے کہ پی آئی اے کو یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازوں کی بندش کے باعث ماہانہ نو ارب روپے سے زائد مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں