اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

پاکستان میں تعینات سفیر یورپی یونین رینا کیونکا کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے جی ایس پی ریگولیشن، 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد کریک ڈاؤن اور فوجی و انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق گفتگو کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری ویڈیو بیان میں سفیر رینا کیونکا نے کہا کہ جی ایس پی ریگولیشن میں مجوزہ توسیع میں پاکستان کیلیے کچھ تبدیل نہیں ہوا، پاکستان یورپی مارکیٹ تک ترجیحی رسائی سے مستفید ہوتا رہے گا جبکہ اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کی ذمہ داریاں بھی وہی رہیں گی اور یونین صورتحال پر نظر رکھے گی۔

رینا کیونکا نے کہا کہ اپنی رپورٹ یورپی پارلیمنٹ اور ممبر اسٹیٹس کو پیش کریں گے، کچھ شعبے ایسے ہیں جہاں یورپی یونین بہتری دیکھنا چاہے گی، آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی سے متعلق بہتری دیکھنا چاہیں گے، خواتین کے حقوق، اقلیتوں اور لیبر سے متعلق بہتری دیکھنا چاہیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین مانیٹرنگ کمیشن کی تازہ رپورٹ جلد آنے والی ہے۔

ویڈیو بیان میں رینا کیونکا نے کہا کہ 9مئی کے بعد کریک ڈاؤن وہ چیز ہے جس پر یورپی یونین کی نظر ہے، بین الاقوامی این جی اوز اور ماہرین بھی اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، فوجی عدالتوں اور انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ٹرائل کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں کہ اس مسئلہ پر پاکستان کے اندر ایک جاندار بحث جاری ہے، پاکستان بین الاقوامی شہری اور سیاسی حقوق کے چارٹر کا ایک ریاستی فریق ہے۔

’چارٹر کے مطابق پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ ہر شخص کو منصفانہ اور عوامی ٹرائل کا حق ہے، ٹرائل ایسی عدالت میں ہوگا جو آزاد اور غیر جانبدار ہو، ملزم مناسب اور مؤثر قانونی نمائندگی کا حق بھی رکھتا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں