بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

’غزہ میں جانیں بچانا ضروری‘ برطانیہ کے بعد یورپی یونین کا بھی اسرائیل کیخلاف اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کی جانب سے آزاد تجارت معاہدے پر مذاکرات معطلی کے بعد یورپی یونین نے بھی اسرائیل کے ساتھ تجارت معاہدے پر نظرثانی شروع کر دی۔

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کاجا کالس نے EU-اسرائیل ایسوسی ایشن کے معاہدے پر نظرثانی کا حکم دیا ہے جو کہ ایک آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔

یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے جان بچانے والی امداد کو روکنے کے فیصلے کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں غذائی قلت کی وجہ سے اموات اور قحط کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کالس نے کہا کہ اس دوران، یہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اجازت دے۔

اس سے قبل، برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ مغرب نے غزہ پر جنگ کے لیے نیتن یاہو کی حکومت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا تھا۔

کاجا کالس نے کہا کہ غزہ کی صورت حال تباہ کن ہے اسرائیل نے جس امداد کی اجازت دی ہے اس کا یقیناً خیرمقدم کیا جائے گا لیکن یہ سمندر میں ایک قطرہ کے برابر ہے امداد فوری طور پر بغیر کسی رکاوٹ کے اور بڑے پیمانے پر پہنچنی چاہیے کیونکہ اس کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ باتیں اسرائیلیوں کے ساتھ اپنی بات چیت میں بھی کی ہیں، میں نے اقوام متحدہ اور علاقائی رہنماؤں سے بھی بات چیت کی ہے۔ صورتحال کو بدلنے کے لیے دباؤ ضروری ہے۔

سفارتکار نے کہا کہ آج کی بحث سے یہ واضح ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے ایسوسی ایشن کے معاہدے کے آرٹیکل ٹو پر نظرثانی کے حق میں ایک مضبوط اکثریت ہے اس لیے ہم اس مشق کا آغاز کریں گے، اور اس دوران، یہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ انسانی امداد کو غیر مسدود کرے، جانیں بچانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں