امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ روس نے ماسکو اور مغرب کے مابین ایک وسیع قیدی تبادلہ کے ایک حصے کے طور پر وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ایوان گرشکووچ اور سابق امریکی میرین پال وہلن کو رہا کیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے روس میں زیرحراست امریکیوں کی رہائی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ آج روس میں قید 3 امریکی شہری اور ایک گرین کارڈ ہولڈر واپس گھر آرہے ہیں امریکی شہری روس میں ناحق قید تھے۔
واپس آنے والوں میں پال وہلن ، ایوان گرشکووچ ، السو کرماشیفا ، اور ولادیمیر کارا مورزا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ جس نےقیدیوں کی آزادی کویقینی بنایاوہ سفارتکاری کاکارنامہ تھا اپنے اتحادیوں کا شکرگزار ہوں جو پیچیدہ مذاکرات میں ساتھ کھڑے رہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں قید امریکیوں کی گھروں کو واپسی تک کام نہیں روکوں گا میری انتظامیہ ایسے 70 سے زیادہ امریکیوں کو گھر واپس لاچکی ہے۔