معروف ٹیکنالوجی کمپنی اسٹیو جابز کی بیٹی ایو جابز نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر 23 سالہ ایو جابز نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ اب ڈی این اے ماڈلز کی طرف سے نمائندگی ہوگی۔ ماڈلنگ کمپنی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
View this post on Instagram
ڈی این اے ماڈلز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوش ہیں کہ ہم ایو جابز کی نمائندگی کر رہے ہیں، ماڈلنگ میں خوش آئند کیئریئر شروع کرنے میں ان کی مدد کرنے پر ہمیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں ایو کو پیرس فیشن ویک کے لوئی ویٹون شو میں اگلی صف میں بیٹھے دیکھا گیا۔ اس موقع پر دوسری مشہور شخصیات جن میں جولیان مور، ایما سٹون، سارہ پالسن اور کلوئی گریس موریٹز بھی موجود تھیں۔
View this post on Instagram
اپیل کے بانی اسٹیو جابز 56 سال کی عمر میں 2011 میں انتقال کر گئے تھے۔ ایو جابز لارنس پاول جابز کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔ ان کے دو بہن بھائی ہیں۔