بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

امریکی خاتون وکیل کے لیے دولہا ڈھونڈنے والے کو ہزاروں ڈالر انعام ملے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: ایک مریکی خاتون وکیل اور ٹک ٹاکر نے ان کے لیے دولہا ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ایک کارپوریٹ اٹارنی ٹک ٹاک کانٹینٹ کریئٹر 35 سالہ ایو ٹِلی کولسن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے لیے شوہر ڈھونڈنے والے کو پانچ ہزار ڈالر انعام ملے گا۔

تنہا زندگی گزارتے گزارتے تنگ آنے والی خاتون ٹلی کولسن نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے دوستوں کو دولہا تلاش کرنے پر انعام کی پیش کش کی تھی، پھر اچانک انھیں خیال آیا کہ کیوں نہ اس پیش کش کو ٹک ٹاک پر بھی ڈال دیا جائے۔

- Advertisement -

معلوم ہوا ہے کہ ٹلی کولسن نے ڈیٹنگ ایپس پر بھی اپنے لیے دولہا ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اب انھوں نے ٹک ٹک پر ایک ویڈیو بنا کر شیئر کر دی ہے، تاکہ لوگ ان کے لیے دولہا ڈھونڈ سکیں، ٹک ٹاک پر ان کے ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ٹِلی کولسن کی یہ پوسٹ وائرل ہو گئی ہے اور اسے 6 لاکھ کے قریب ویوز مل چکے ہیں۔

ایو ٹلی کولسن نے کہا ’’پیش کش یہ ہے کہ اگر آپ مجھے میرے شوہر سے ملوائیں اور میں اُس سے شادی کر لوں تو میں آپ کو پانچ ہزار ڈالر دوں گی۔‘‘ حیرت انگیز طور پر ٹلی کولسن نے مستقبل کے پلان کے تحت طلاق کے بارے میں بھی اپنا منصوبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’میں اُس کے ساتھ زیادہ عرصے تک شادی کے بندھن میں نہیں رہ سکتی، میں اُسے 20 برس بعد طلاق دے دوں گی۔‘‘

اِیو کولسن نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں میں بہت سارے لوگوں سے مل چکی ہیں اور ڈیٹنگ ایپس استعمال کرتے کرتے تھک چکی ہیں، کرونا وبا کے بعد ڈیٹنگ کلچر میں عجیب تبدیلی آئی ہے اور اب لڑکے روبرو نہیں ملتے اور بہت سے مرد شادی کی غرض سے ملنے سے بھی کتراتے ہیں۔

انھوں نے کہا اگر کوئی مجھے ایسا شوہر ڈھونڈ کر دے جو میرا خیال رکھے، میری ضروریات پوری کرے اور وہ اس رشتے کے لیے سنجیدہ ہو، تو میں اسے پانچ ہزار ڈالر دوں گی۔ خاتون نے کہا ’’مجھے 27 سے 40 سال کے درمیان کا شوہر درکار ہے، جس کا قد پانچ فٹ 11 انچ ہو، اور اُس کی حس مزاح برطانوی ہو، وہ کھیلوں، جانوروں اور بچوں کا شوقین ہو، جب کہ سیاسی اور مذہبی نظریات اور قومیت اُن کے لیے معنی نہیں رکھتے۔‘‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں