بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’اینیمل ایسی فلم ہے جسے جانور بھی دیکھنا پسند نہ کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ پر تنقید کرنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعے کو ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ اپنے ’نامناسب مواد‘ کی وجہ سے موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، مگر انڈسٹری میں اسے خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون رنبیر کپور کی فلم دیکھنے کے بعد سینما گھر سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتی ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: فلم ’اینیمل‘ دیکھتے وقت بیٹی کو کیا ہوا؟ بھارتی رکن پارلیمنٹ رنبیر کپور پر برس پڑیں

فلم پر اپنا تبصرہ میڈیا پر نشر کرنے کی یقین دہانی پر خاتون نے کہا کہ ’اینیمل ایک ایسی فلم ہے جسے جانور بھی دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔ میں نے اپنی زندگی میں اس سے گھٹیا فلم نہیں دیکھی۔ مزید تبصرہ کرنے کیلیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

جب مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تو دیگر صارفین نے بھی خاتون کی بات سے اتفاق کیا۔ ایک نے لکھا کہ ’یہ بالکل سچ ہے۔ پتا نہیں سینسر بورڈ نے فلم کو کیسے پاس کر دیا۔‘

صارف نے مزید لکھا کہ ’آپ اس فلم کو فیملی اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے۔ حیران ہوتی ہے کہ انڈیا میں اس قسم کی فلمیں بنائی جا رہی ہیں۔‘

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانہ اور ترپتی ڈمری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلم رواں سال اگست میں ریلیز ہونا تھی لیکن بالآخر گزشتہ جمعے نمائش کیلیے پیش کی گئی۔ اس نے پہلے ہی دن زبردست بزنس کیا اور اب تک مجموعی طور پر 563 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں