لاہور: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک بھی بابراعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہے کہا وہ ٹاپ کلاس کھلاڑی ہے جس کی بدولت سیریز میں پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم کےکپتان کوئنٹن ڈی کوک کا ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے چند کوچز پاکستان میں کھیل چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیں پہلے ہی ٹریننگ کا موقع دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھرپور انداز سے ہمیں ٹریننگ کا موقع مل گیا ہے۔
ویڈیو پریس کانفرنس میں کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان زیادہ گھومے نہیں ہیں لیکن ہمارے کمرے بہتر ہیں، ہمارے لیے سخت سیکیورٹی کا انتظام ہے، خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان، تابش خان شامل
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی کنڈیشن کا علم نہیں، ہمارا کوئی کھلاڑی پاکستان میں نہیں کھیلا ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ محمد رضوان، عابدعلی، عمران بٹ، اظہرعلی، فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
اس کے علاوہ یاسرشاہ، عبداللہ شفیق، آغاسلمان، سعود شکیل، حسن علی، کامران غلام، ساجد خان، حارث رؤف، محمدنواز، نعمان علی، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور تابش خان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔