پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارتی کپتان ایم ایس دھونی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔
سرکاری ٹی وی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا ماننا تھا کہ بھارت کے لیجنڈ کپتان ایم ایس دھونی جیسا لیڈر جن کی قائدانہ صلاحیتوں کے سب معترف ہیں وہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب ہونے والی پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔
ثنا میر نے اسپورٹس پروگرام میں کہا کہ جن 15 پلیئرز کو چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، چاہے آپ ایم ایس دھونی یا پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو کپتان بنائیں کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔
ویڈیو: رضوان نے سریش رائنا کو دھونی کی یاد دلا دی
سابق کپتان ثنا نے کہا کہ اس ٹیم کا انتخاب کنڈیشنز کی بنیاد پر نہیں کیا گیا تھا، اس لیے کوئی بھی اس ٹیم کے ساتھ کچھ نہیں کرسکتا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی تھی اور کئی سابق کرکٹرز نے اسکواڈ میں فرنٹ لائن اسپنرز کی کمی کو اجاگر کیا تھا۔
راولپنڈی میں پیر کو چیمپئنزٹرافی گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد میزبان پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا۔