ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

آج بھی درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان، شہری احتیاط کریں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے تاہم آج شام سے موسم کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، ہیٹ ویو کے پانچویں روز بھی سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری جبکہ گرم ہوا 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 45 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے موسم کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں