اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب سے دھرنا شروع ہوا ہے دھرنے کے ارد گرد کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لکھا کہ خواجہ آصف صاحب کی اس بات سے اختلاف مشکل ہے کہ جب سے دھرنا شروع ہوا ہے دھرنے کے ارد گرد کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
خواجہ آصف صاحب کی اس بات سے اختلاف مشکل ہے کہ جب سے دھرنا شروع ہوا ہے دھرنے کے ارد گرد کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے #PointToPonder
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 7, 2019
اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ مولاناصاحب کب جارہےہیں؟ جس پر فواد چوہدری نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتےہوئے کہا کہ پیامن بھائےگاتومولاناصاحب چلےجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے سردی سے ٹھٹھرتے دھرنے کے شرکا کی مدد کا حکم دے دیا
فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آبادمیں دھوپ ختم اور بارش کاموسم ہے، موسم اچھاہےاسی لیےمارچ والےبیٹھےہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولاناسےخیرکی امیدہے۔