جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان کا ہر شہری ردالفساد کا سپاہی ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، آئیں مل کر پاکستان کو فساد سے پاک کریں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے آپریشن ردالفساد سے متعلق ایک آگاہی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے لین دین میں احتیاط کریں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شوروم میں گاڑی کرائے پر حاصل کرنے کے لیے دکان میں داخل ہوتا ہے، ابتدائی بات چیت کے بات جس پر دکاندار اُسے شرائط کے ساتھ گاڑی دینے پر رضامندی ظاہر کرتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

دکاندار داخل ہونے والےشخص کو کہتا ہے کہ گاڑی لینے کے لیے شناختی کارڈ جمع کروانا ہوگا اور اس کا کرایہ 5 ہزار ہوگا، جس پر وہ جواب دیتا ہے کہ ان چیزوں کو چھوڑیں 10 ہزار روپے لیں اور گاڑی میرے حوالے کردیں۔

آگاہی پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پیسوں کی لالچ میں آکر غلط فیصلہ نہ کرلیں کیونکہ ممکن ہے اُن کے اس عمل سے خاندان، ملک اور شہر کو نقصان پہنچے۔

آرمی چیف نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہرپاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے، آئیے مل کر اپنے ملک پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنائیں‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں