تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‏’پاکستان کا ہر شہری عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے‘‏

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے عشقِ رسول کاسب ‏سے بڑا ثبوت سیرت نبویﷺپرعمل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت رحمتہ للعالمین اتھارٹی کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں ‏وزیرمذہبی امور نورالحق قادری، وزیرتعلیم شفقت محمود، پروفیسرڈاکٹر اعجاز اکرم، ڈاکٹرخالدمسعود، شہزاد نواز ‏نے شرکت کی جب کہ ڈاکٹرعطا الرحمان وڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‏اتھارٹی کیلئےجامع میڈیا پلان آئندہ ہفتے پیش کر دیا جائےگا، جدیدطریقہ کار سے نوجوانوں، بچوں کی کردار ‏سازی پر توجہ مرکوزکی جائے گی، سیرت نبویﷺکی روشنی میں نوجوانوں ،بچوں کی کردارسازی پرتوجہ ہوگی۔

شرکاء کو بریف کیا گیا کہ بین الاقوامی سطح پرسیرت نبویﷺکےحوالے سے شعور اجاگر کیا جائےگا اسلاموفوبیا ‏کا سدباب کرنےکیلئے سفارتخانوں کو آن بورڈ لیا جائےگا، نصاب میں بھی سیرتِ طیبہﷺکی روشنی میں اخلاقیات ‏کی تدریس شامل کی جائے گی اسلام اورسائنس میں ہم آہنگی اجاگر کرنےکیلئے تحقیق بھی مقاصد میں شامل ہو ‏گی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاستِ مدینہ اصول پسندی اور اخلاقیات کاعملی نمونہ تھی میثاقِ ‏مدینہ انسانی حقوق کامحافظ تھا اسلامی معاشرہ اپنےدورکاسب سےجدت پسند معاشرہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوفیاکرام نےسیرت نبویﷺکی روشنی میں دینی تعلیمات دیں صوفیاکرام نےمقامی لوگوں ‏کو ان کی زبان میں دینی تعلیمات دیں، مذہبی تہواروں کوکردارسازی کا ذریعہ بنانے پر زور دیا جائےگا، جامعات ‏میں تحقیق، غوروفکر سےسیرت کےپہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اتھارٹی سےمتعلق تمام اقدامات ‏کو جلد عملی جامع پہنانےکی ہدایات بھی کی۔

Comments

- Advertisement -