اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

دنیا راحیل شریف کی تعریف کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

عمر کوٹ: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کہ سپہ سالار راحیل شریف نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا، جس کے باعث دنیا بھر میں اُن کی تعریف کی جارہی ہے، موجودہ صورتحال میں وزیر دفاع کو لائن آف کنٹرول پر ہونا چاہیے مگر وہ سپریم کورٹ میں پاناما کا دفاع کررہے ہیں۔

عمرکوٹ میں سمیجو ھاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ کر کے ہمارے لوگوں کو شہید کررہا ہے، مگر عالمی عدالتوں میں کیس پیش کرنے کے لئے ہمارے پاس کوئی وزیر خارجہ موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوبیسویں ترمیم کی مخالفت اس لیے کررہے ہیں کہ اس کے ذریعے پاناما اور کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر اسمبلی میں بیٹھ کر ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دینے کے حق میں ہوں مگر پارٹی نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس پر عمل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع کو اس وقت لائن آف کنٹرول پر ہونا چاہیے، مگر وہ پاناما لیکس کا دفاع کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی اور گورنر سندھ دونوں ایک ہی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ بلاول بھٹو اگر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں تو ہم اُن کا ساتھ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں