تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

’ فوج کا ہر بندہ محب وطن ہے‘

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فوج کا ہر بندہ محب وطن ہے کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔

پشاور گورنر ہاوس کے ایک روزہ دورے پر سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے صدر عارف علوی نے کہا عمران خان اور وزیراعظم شہباز شریف دونوں کیساتھ رابطے میں ہوں، سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں مفاہمت میں پیشرفت بارے کافی پرامید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے معاشی بحران میں کمی آئے گی تو دیگر ملکوں کا پاکستان پراعتماد بڑھے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فوج کا ہر بندہ محب وطن ہے کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں سینئر قیادت کیلئےغیرضروری اور ہتک آمیز بیان پر پاک آرمی میں غم وغصہ ہے، پاک فوج قوم کی سیکورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے، ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئین میں آرمی چیف کی تعیناتی کا واضح طریقہ کار موجود ہے، سینئرسیاستدانوں کی اس عہدے کو متنازع بنانےکی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کی سینئر لیڈر کی عسکری خدمات شاندار اوربے داغ ہے، پاک فوج کی سینئر لیڈر شپ کی اہلیت،حب الوطنی دہائیوں پر محیط ہے، پاک فوج کی قیادت کو سیاست میں ملوث کرنےکی کوشش ملکی مفادمیں نہیں اور آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا پاک فوج کے مفاد میں بھی نہیں ہے ۔

Comments

- Advertisement -