بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کی کرونا پر پالیسی کو سب نے اپنایا، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کرونا پر پالیسی کو سب نے اپنایا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سندھ حکومت کی کرونا اسٹریٹجی 26 فروری سے پہلے شروع ہوئی، سندھ حکومت کی کرونا پر پالیسی کو سب نے اپنایا ۔

انہوں نے بتایا کہ 26 فروری کو پہلا کیس آیا تو اسی روز سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی جس میں بیوروکریسی، وزرا، قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی نمائندے اور پروفیشنل ڈاکٹر شامل ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جو فیصلے کیے وہ اس ٹاسک فورس سے مشاورت سے کیے اور حکومت کی حکمت عملی تین حصوں میں تقسیم تھی۔

انہوں نے کہ کہا کہ باہر سے آنے والے ہزاروں افراد کو ٹریس کیا گیا اور 26 فروری سے اب تک 64 ہزار 52 ایسے افراد ہیں جن کی سندھ میں ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ تفتان سرحد سے آنے والے زائرین کے لیے کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھر اضلاع میں لیبر کالونیوں میں قرنطینہ سہولت بنائی گئی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایک ہزار 388 زائرین کو سندھ میں سکھر، لاڑکانہ اور کراچی میں ناردرن بائی پاس میں رکھے گئے اور وہ لوگ کووڈ منفی ہونے اور قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان میں سے 280 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن کو ان مقامات میں آئیسولیٹ کیا گیا اور وہ صحت یاب ہو کر واپس جا چکے ہیں اور ان کے دو مرتبہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں