ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

یونیورسٹیوں میں جو ہوا اس پر سب کو شرمندہ ہونا چاہیے، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں جو ہوا اس پر سب کو شرمندہ ہونا چاہیے، یونیورسٹیوں میں کوئی بھی خرابی ایک رات میں پیدانہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہوا یہ سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، یونیورسٹیوں میں کوئی بھی خرابی ایک رات میں پیدانہیں ہوجاتی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت سختی سے معاملات سے نمٹ رہی ہے، اسکینڈلز کی تحقیقات کے لیے ہائی لیول انکوائریز جاری ہیں۔

- Advertisement -

گورنرپنجاب نے کہا کہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں کی خرابیوں کو چھپانے کے بجائے سامنے لا رہے ہیں، فیک ویڈیوز وائرل کر کے بھی یونیورسٹیز کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طور پر ساڑھے پانچ ہزار نازیبا ویڈیوز کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کی جانب سے ویڈیوز کا معاملہ دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ کو واقعے کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی نے اپنے تین افسروں کی گرفتاری کو سازش قرار دیا ہے، یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر ابو بکر، چیف سیکیورٹی آفیسر سید اعجاز شاہ اور ٹرانسپورٹ آفیسر الطاف کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں