تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‘پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سمیت سب ہم سےخوش ہیں’

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےسمجھداری کامظاہرہ کیا، ن لیگ کی حالت قابل رحم ہے، پیپلزپارٹی کی گزشتہ12سال سےسندھ میں حکومت ہے، پیپلزپارٹی اپنی حکومت کیوں قربان کرےگی؟

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ہم توپہلےدن سے کہہ رہے تھے اپوزیشن استعفےنہیں دےگی، آہستہ آہستہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ منتقل ہو جائے گی یہ سینیٹ الیکشن بھی لڑیں گےاوربلدیاتی انتخابات بھی لڑیں گے۔

عثمان ڈار کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سمیت سب ہم سےخوش ہیں، استعفےہماراآخری آپشن ہے جسے ضرور استعمال کریں گے، سینیٹ انتخابات آگئے اس لیےاستعفےکا آپشن ملتوی کر دیا۔

نبیل گبول نے کہا کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق حکومت ہٹانےکیلئےمختلف آپشنزہیں، مختلف آپشنزکےتحت حکومت کیخلاف تحریک چلارہےہیں جب کہ پی ڈی ایم کی دیگرجماعتوں سےمل کرلائحہ عمل مرتب کررہےہیں ہم نے کہا سینیٹ الیکشن مل کرلڑتےہیں ن لیگ ہماری بات سمجھ گئی۔

ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرجدوجہدمیں مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کےساتھ کھڑی ہے تمام فیصلےپی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےہوتےہیں، پی ڈی ایم میں ہرکسی کواپنی بات رکھنےکی آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں شہبازشریف سےلوگ ملنےجاتےہیں، نوازشریف سےلندن میں رابطے کیے جا رہے ہیں، عمران خان بدنصیب وزیراعظم ہیں اپوزیشن بات نہیں کرناچاہتی، نوازشریف جو نام لیتے ہیں وہ غلط ہےہم سلیکٹرغیرملکی قوتوں کوکہتےہیں۔

Comments

- Advertisement -