لاہور: پی سی بی کے گورننگ باڈی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد سب کا احتساب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے گورننگ باڈی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے بعد سب کا احتساب ہوگا، اجلاس میں کہا گیا کہ جیسا سوچا تھا اس کے برعکس ہوا، کھلاڑیوں کے علاوہ مینجمنٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد صرف کھلاڑی ہی نہیں، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی تین سالہ پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
[bs-quote quote=”چیئرمین پی سی بی کے اختیارات ایم ڈی وسیم خان کو منتقل کردئیے گئے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]
بھارت سے شکست پر بورڈ ممبران کا کہنا تھا کہ ٹیم سے جیسی پرفارمنس کی توقع تھی سب کچھ اس کے برعکس ہوا ہے۔
پی سی بی ارکان نے میگا ایونٹ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود آئندہ میچز میں ٹیم سے اچھی پرفارمنس کی امید بھی ظاہر کی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات ایم ڈی وسیم خان کو منتقل کردئیے گئے جس کی منظوری لاہور میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔
کپتان کی تقرری، سلیکشن کمیٹی کی تعیناتی کا اختیار بھی ایم ڈی وسیم خان کے سپرد کردیا گیا، ٹیم انتظامیہ کی تعیناتی بھی اب وسیم خان کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ردوبدل کا اختیار بھی ایم ڈی کو حاصل ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ افیئرز کو بھی ایم ڈی پی سی بی دیکھیں گے۔