منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ارشد شریف پر تشدد کی شہادتیں، سپریم کورٹ متحرک کردار ادا کرے، پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہید ارشد شریف پر قتل سے پہلے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے سپریم کورٹ اس پر متحرک کردار ادا کرے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ارشد شریف شہید پر تشدد کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت ہیں، ایک عمومی ردعمل کافی نہیں ہوگا بلکہ سپریم کورٹ ان معاملات پر متحرک کردار ادا کرے۔

 

فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے، اعظم سواتی پر جسمانی اور ذہنی تشدد اور ارشد شریف کی شہادت تینوں معاملات کی مکمل تحقیق سپریم کورٹ پر لازم ہے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ارشد شریف پر تشدد کی شہادتوں سے پاکستانی حکومت کا یہ موقف بھی غلط ثابت ہوا کہ وہ شناخت کی غلطی کا شکار ہوئے، اس شہادت کی مکمل تحقیقات مکمل ضروری ہے۔

 

ایک اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کرنے سے پہلے ارشد شریف پر تشدد کا سن کر دھچکا لگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ نجی چینل کے اینکر نے شہید ارشد شریف کے پیاروں کا بھی کچھ خیال نہیں کیا اور اہلخانہ کے جذبات کا خیال کیے بغیر تصویریں چینل پر نشر کردیں

 

علی زیدی نے نجی چینل کے اینکر کے اس رویے پر سوال اٹھایا کہ ہم کیا بنتے جا رہے ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں