تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

مریخ سے مزید حیران کن معلومات موصول

مریخ پر مختلف خلائی مشنز بھیجے جانے کے بعد سے اس سیارے کے بارے میں نئی نئی معلومات افشا ہورہی ہیں، اور حال ہی میں اس سرخ سیارے کے حوالے سے مزید معلومات موصول ہوئی ہیں۔

حال ہی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے علم ہوا کہ مریخ کی جس جگہ پر چین کا روور ژورونگ اترا ہے وہاں ہوا اور ممکنہ طور پر پانی کے کٹاؤ کے واقعات رونما ہوئے ہوں گے، جو سرخ سیارے کی سطح کی خصوصیات کے بارے میں مزید ثبوت فراہم کرتے ہیں۔

رواں ہفتے نیچر جیو سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ژورونگ کی جانب سے مریخ کے پہلے 60 دنوں میں جمع کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس کے دوران اس نے تقریباً 450 میٹر کا سفر کیا۔

چین کے ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ٹیم نے ڈنگ لیانگ کی سربراہی میں روور کے کیمروں کے ذریعے لی گئی چٹانوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اس بات کا مشاہدہ کیا کہ مریخ کی مٹی میں ہوا کے کٹاؤ کے اثرات اور نشانات کے ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے سرخ سیارے کی سطح پر پہاڑوں، لہروں اور کٹے ہوئے گڑھوں کی بناوٹ کا بھی مشاہدہ کیا جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ جگہ طویل عرصے سے ہوا کی موجودگی کی وجہ سے موسمی اثرات کی زد میں رہی ہے۔

تحقیق کے مطابق، ہوا کے کٹاؤ کے علاوہ، ماہرین نے کچھ چٹانوں کی ساخت کا بھی مشاہدہ کیا جن کے نمکین پانی کے ساتھ تعامل کا ثبوت ملتا ہے۔

چین کا مریخ پر موجود روور شمسی توانائی سے چلنے والا 6 پہیوں والا روبوٹ ہے جس کا وزن 240 کلو گرام ہے۔ اس کی متوقع عمر کم از کم 90 مریخی دن ہے، جو زمین پر تقریباً 3 ماہ کے برابر ہے۔

Comments

- Advertisement -