جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شیخ رشید اور بھائی شیخ صدیق کے لال حویلی کی ملکیت سے متعلق ثبوت سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور بھائی شیخ صدیق کے لال حویلی کی ملکیت سے متعلق ثبوت سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کئے سربراہ شیخ رشید اور بھائی شیخ صدیق کے لال حویلی سے متعلق ملکیت کے ثبوت سامنے آگئے۔

لال حویلی کے ملکیت کے ثبوت اور رجسٹری کی کاپی اے آروائی نیوزنے حاصل کرلی ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے مطابق شیخ رشید اور شیخ صدیق کی جمع کرائی گئی دستاویزات کی انکوائری کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب متروکہ وقف املاک نے لال حویلی خالی کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی ہے ، اس سلسلے میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروک وقف املاک آصف خان نے ڈی سی راولپنڈی کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں ڈپٹی کمشنرسےپولیس کی مددطلب کی گئی ہے اور کہا گیا کہ متروکہ وقف املاک کا عملہ کل یونٹ D158 اورD392 واگزار کرنے جارہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی معاونت ضروری ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈکالکھاگیاخط ضلعی انتظامیہ کوموصول ہوگیا ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمتروک وقف املاک آصف خان نے کہا ہے کہ لال حویلی واگزارکرانےکےوقت مزاحمت ہوئی تومقدمات درج کریں گے۔

آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق کی جمع کرائی گئی دستاویزات کی انکوائری کررہے ہیں، دونوں کی جانب سےفراہم دستاویزات مکمل نہیں ، لال حویلی کو آج ہی واگزارکرائیں گے، عملےکوپولیس کی معاونت حاصل ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں