اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ای وی ایم، اوورسیز ووٹنگ پر برازیل کے تجربات سے مستفید ہونے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور اوور سیز ووٹنگ پر برازیل کے تجربات سے مستفید ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانے سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے برازیل کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے ای سی پی وفد نے برازیلین سفیر سے ملاقات کی اور ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ الیکشن کمیشن نئی ٹیکنالوجی کے حصول کےلیے مسلسل کاوشیں کررہا ہے، جس کے لیے ماہرین کی سطح پر رابطے، تربیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھی برازیلین سفیر سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران برازیلین سفیر نے کہا کہ برازیل میں بتدریج ای وی ایم ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا لیکن اس مشین کو استعمال کے قابل بنانے کےلیے تیس سال لگے۔

برازیلین سفیر نے ای وی ایم کے استعمال میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ برازیل میں 70 سال کی عمر تک ووٹ ڈالنا لازم ہے بصورت دیگر ووٹ کا استعمال نہ کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔

پاکستانی برازیل کے سفیر نے انتخابی اور آبادیاتی حالات کے اعتبار سے پاکستان اور برازیل کے حالات کو یکساں قرار دیا اور ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے مختلف پروجیکٹ پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن اور برازیلین سفیر نے دنیا کے دوسرے ممالک کے ٹیکنالوجی کے تجربات سے بھی استفادہ حاصل کرنے کا عزم کیا۔

واضح رہے کہ فلپائن، ایسٹونیا، دیگر ممالک بھی ای وی ایم اور آئی ووٹنگ مشین استعمال کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں