لاہور: مشہورگلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے.شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی رستے داروں نےاور دوستوں نے شرکت کی.
تفصیلات کےمطابق گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دونوں شخصیات کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر اداکارہ نے سنہری رنگ کی میکسی زیب تن کیے دلکش نظر آرہی تھیں.
نعمان جاوید نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ میری جاناں ملک سے شادی کامیاب ہوگی تاہم تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اب وہ مجھ سے فریحہ پرویز سے متعلق بات نہ کریں.
اس سے قبل نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کشی کی کوشش کے بعد پوری کوشش کی وہ فریحہ پرویز کا دل جیت سکیں لیکن فریحہ کسی صورت ان کی بات ماننے کے لیے تیارنہیں تھیں.
ان کا کہنا تھا کہ میں اب نہ مزید انتظار کرسکتا ہوں اور نہ ہی ایک ایسی لڑکی کے لیے اپنی زندگی برباد کرسکتا ہوں جس کو میرا خیال ہی نہ ہو.
یاد رہے کہ گلوکار نعمان جاوید مشہور گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر ہیں شادی کے کچھ عرصے کے بعد ہی تعلقات میں تلخیاں بڑھنے کے باعث ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی تھی.