تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ڈرائیونگ امتحان پاس کرنے کے 10 منٹ بعد ہی ڈرائیور کے ساتھ حادثہ

بیجنگ : گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال نوجوان کو مہنگا پڑگیا، ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے چند ہی لمحے بعد دریا میں جاگرا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر زونی میں موبائل استعمال کرنے کی وجہ سے یہ حیران کن حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے واپس لوٹ رہا تھا۔

نوجوان ٹیسٹ پاس کرکے نکلا تو محکمہ ٹریفک کی جانب سے نوجوان کو مبارکباد کے پیغام موصول ہوئے اور نوجوان انہیں پڑھنے میں مشغول ہوگیا جس کے ڈرائیونگ سے دھیان ہٹ گیا اور وہ دریا میں گر گیا۔

ٹریفک پولیس نے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار جیسے ہی دریا پر بنے پر اوپر پہنچی جس کا ڈرائیور موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ اچانک اسے سامنے کچھ افراد نظر آئے اور گھبرا گیا جس کو حادثے کا حادثے کا باعث بنا۔

نوجوان نے میڈیا کو بتایا کہ میں حادثے سے کچھ دیر قبل ہی لائسنس حاصل کرکے نکلا تھا اور آج ہی نمبر پلیٹ بھی لگائی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک حادثے کے باوجود نوجوان گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا لیکن اسے کندھے میں چوٹ ضرور لگی جبکہ گاڑی کو بعدازاں کرین سے باہر نکالا گیا۔

Comments

- Advertisement -