کراچی : ماڈل کورٹ شرقی نے پولیس کے سامنے شہری کو قتل کرنے کے کیس میں سرکاری ادارے کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو عمرقید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ شرقی میں 2018 میں پولیس کے سامنے شہری کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سرکاری ادارے کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو عمرقیدکی سزاسنادی گئی ، ماڈل کورٹ شرقی نے مجرم سہیل مغل کو 10لاکھ جرمانےکی سزابھی سنائی۔
پولیس نے بتایا کہ قاتل کی سابقہ اہلیہ نے مقتول سے دوسری شادی کی تھی اور مجرم نے ہائیکورٹ میں بچوں ،بیوی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر سہیل مغل پولیس کے ساتھ مقتول انور کے گھر پہنچاتھا اور منور کو دیکھتے ہی سہیل مغل نے پستول نکال کر فائر کیاتھا۔
کراچی:اس سے قبل 2021 میں مجرم سہیل کو سزائے موت سنائی گئی تھی،عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے اقدام قتل کے مقصد کو ثابت کرنے میں ناکام ہوئی، مجرم کی سزائےموت کوعمرقیدمیں تبدیل کیاجاتا ہے۔