اشتہار

افغانستان میں شہری کے قتل پر آسٹریلوی فوجی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی سابق فوجی کو افغانستان میں جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتاری افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کی مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات میں کی گئی ہے۔

آسٹریلوی فوجی پر افغانستان میں تعیناتی کے دوران ایک شخص کو قتل کرنےکا الزام ہے۔ رپورٹ کےمطابق آسٹریلوی فورسز کے ہاتھوں 39 شہری غیرقانونی طور پر قتل ہوئے۔

- Advertisement -

آسٹریلوی فوجی نے افغان صوبے ارزگان میں 2012 میں افغان شہری دادمحمد کو قتل کر دیا تھا جس پر جنگی جرائم کی تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار سابق فوجی کو سڈنی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس پر الزام لگایا جائے گا کہ اس نے ایک افغان شہری کو قتل کیا جب وہ آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے ساتھ افغانستان میں تعینات تھا۔

جرم ثابت ہونے پر، سابق فوجی کو عمرقید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والا یہ پہلا حاضر سروس یا سابق آسٹریلوی فوجی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں