تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

’عمر اکمل ابھی بچہ ہے بڑا تو ہونے دیں‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل ابھی بچہ ہے جلد بڑا ہوجائے گا۔

سابق کپتان معین خان نے اہلیہ تسنیم خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے بابر اعظم کا نام لے کر پوچھا کہ ان کا مستقبل کیسا ہوگا اس کے جواب میں معین خان نے کہا کہ بابر اعظم اگر اپنی فارم برقرار رکھی تو دنیا کا نمبر ون کھلاڑی بنے گا، وہ پاکستان کے تمام ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

محمد عامر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کرکٹ کھیلنی ہے فائٹ کرنی ہے اور کھیلتے رہنا ہے، شاہین آفریدی بہت اچھا فاسٹ بولر ہے اور لاہور قلندرز کو ٹائٹل بھی جتوایا ہے۔

عمر اکمل سے متعلق معین خان نے کہا کہ عمر اکمل ذہنی طور پر پریشان ہے، میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تھوڑا اس پر معین نے کہا کہ مجھے تھوڑا لگتا ہے لیکن لوگوں کو زیادہ لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر اکمل ابھی چھوٹا ہے بڑا تو ہونے دیں بڑا ہوکر ٹھیک ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی میں اپنا ایک ویژن رکھنا پڑتا ہے، بابر کو مشورہ دوں گا کہ وہ اپنی ٹیم سلیکشن میں انصاف کریں دوستی نہیں نبھائیں۔

معین خان نے کہا کہ سلیکشن کے اوپر کبھی کمپرومائز نہیں کریں اور اپنا فیصلہ سلیکٹرز کو بتائیں۔

سابق کپتان نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رضوان کی موجودہ پرفارم بہترین ہے اس کے علاوہ سرفراز احمد بہترین وکٹر کیپر بیٹسمین ہیں۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں