ہفتہ, جون 14, 2025
اشتہار

سی آئی اے کے تجزیہ کار کو خفیہ معلومات افشا کرنے پر سزا سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو خفیہ معلومات افشا کرنے کے الزام میں 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔

رپورٹس کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق آصف ویلیم رحمان 2016 سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا میں پیدا ہوا اور اوہائیو میں پلا بڑھا تھا۔

دوسری جانب سری لنکا میں معزول صدر گوتابایا راجا پاکسے کی حکومت کے دو سابق وزرا کو کرپشن کے ایک بڑے کیس میں قید کی سزا سنائی دی گئی۔

کولمبو ہائیکورٹ نے سابق وزیر کھیل مہیندا نند اور سابق وزیر تجارت انیل فرنینڈو کو سرکاری خزانے کے 177،000 ڈالر کو غلط طریقے سے استعمال کرنے میں ملوث پایا۔

مہیندا نند اور انیل فرنینڈو پر عدالت نے 2000 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا۔ مجرمان نے سرکاری رقم کو بورڈ گیمز کیلیے استعمال کیا جبکہ وہ گوتابایا راجا پاکسے کے بڑے بھائی مہندا راجا پاکسے کی 2015 ری الیکشن میں ناکام بولی کو فروغ دینے کی کوشش میں تھے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مہیندا نند کو 20 سال جبکہ فرنینڈو کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، اپوزیشن کو دھچکا

مہیندا نند گوتابایا راجا پاکسے کی کابینہ کے سب سے سینئر رکن ہیں جن پر کرپشن کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا، دونوں مجرمان کے خلاف مقدمہ اور تحقیقات 6 سال قبل شروع کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں