اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سابق چیف جسٹس نے فوجی عدالتوں کا قیام چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کے قیام چیلنج کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کیخلاف مقدمات نہیں چلائے جاسکتے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام عدالتوں کی موجودگی میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کیخلاف کیسز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ فوج وفاق کے ماتحت ادارہ ہے جبکہ صوبوں میں امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

سابق چیف جسٹس کا مؤقف ہے کہ فوج ایگزیکٹو کے ماتحت ہے جبکہ مقدمات چلانا عدلیہ کا کام ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت فوجی عدالتوں کے قیام کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام سویلینز کے مقدمات عام عدالتوں میں بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے سعام شہریوں کے خلاف جاری کارروائی پر فوری حکم امتناع جاری کرے۔

سابق جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ عدالت ملٹری کورٹس میں سویلینز کے بھجوائے گئےمقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں