تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رمیز راجہ نے پرانے ٹویٹس ڈیلیٹ کردیے

کراچی: پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے پرانے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے لیے سابق کرکٹر رمیز راجہ مضبوط امیدوار ہیں، بورڈ آف گورنرز کے الیکشن میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ احسان مانی کی مدت پوری ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

رمیز راجہ نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں ڈومیسٹک کرکٹ اور قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کو بطور رکن نامزد کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسد علی خان کی یہ دوسری مدت ہوگی۔ وہ اس وقت بھی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں۔

رمیز راجہ اور اسد علی خان کے عہدوں کی میعاد پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق تین سال ہو گی۔

پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ’ماضی میں کیے کچھ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں، سپورٹ کرنے کا شکریہ، کام سے قابلیت ثابت کروں گا۔

Comments

- Advertisement -