تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

لیبیا کے سابق وزیراعظم کورونا وائرس سے جاں بحق

قاہرہ: لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی عرب ملک لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دوران علاج چل بسے۔

26 مارچ کو محمود جبریل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں قاہرہ میں قرنطینہ کیا گیا۔
دو روز قبل ان کی حالت بگڑی تو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

ان کی تشکیل کردہ جماعت الائنس آف نیشنل فوسز کے سیکرٹری خالد المرمی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 68 سالہ محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث چل بسے ہیں۔

محمود جبریل 2011 میں معمر قذافی کا تختہ الٹنے والی تحریک کے سربراہ تھے اور عرب بہار کے بعد لیبیا کے پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے صومالیہ کے سابق وزیراعظم نور حسن حسین لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

دنیابھرمیں کورونامریضوں کی تعداد12لاکھ 25ہزار686ہو چکی ہے اور اب تک مہلک وبا سے 66 ہزار520 لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ کورونا سےصحت یاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 864 ہو گئی۔

Comments

- Advertisement -