لندن : بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا، ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا۔
یہ بات انہوں نے برطانوی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تعریف وہ جو خود دشمن کرے، پاکستان نے انفارمیشن وار میں بھارت کو پچھاڑ دیا۔
بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر نے اپنے اقدامات سے کشمیری عوام کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا،.
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے، بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوئے۔
بھارت کے سابق کور کمانڈر نے کہا کہ اگر شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں دھماکے ہو سکتے ہیں تو کشمیر میں پلوامہ واقعے کا بھی قوی امکان تھا اور بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی۔
Alhamdulillah. All His blessings. Credit if any goes to the leadership, brave soldiers and my predecessors.
Kashmir runs in blood of every Pakistani. IA legitimate struggle of our Kashmiris shall succeed to defeat Indian Occupation Forces. Time for India & world to realise. pic.twitter.com/ILXyjfrNdj— Asif Ghafoor (@peaceforchange) March 29, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا ہے،یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے اور یہ جنگ میں پاکستان جیت گیا ہے، روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی، اس وقت دنیا بھر میں دہشت گردی کی لہر ہے، لوگ ہائی برڈ وار کے تصور سے واقف نہیں۔
سابق لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے کہا کہ امریکا نے بھی اسے سیکھنے میں اٹھارہ سال لگا دیئے جبکہ پاکستان نے معلومات نشر کرنے میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، آئی ایس پی آر نے ثابت کرکے دکھادیا کہ ہائبرڈ جنگ میں میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔