اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سابق گورنرمقبوضہ کشمیر کا تہلکہ خیز انٹرویو، پلوامہ حملے کا پاکستان پر الزام کا بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے پلوامہ حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا، ستیہ پال نے بتایا کہا مودی سرکار کو حملے کا علم تھا لیکن مودی نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے لئے پلوامہ حملہ خود کروا کر پاکستان پر الزام لگانے کی مودی چال بے نقاب ہوگئی۔

مودی سرکار اپنے ہی مہروں سے مات کا شکار ہوگئی، مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنرستیہ پال نے تہلکہ خیز انٹرویو میں پلوامہ حملے کے گھناؤنے کردار کو بے نقاب کردیا۔

- Advertisement -

ستیہ پال ملک نے نشریاتی ادارے”دی وائر ” کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مودی سرکار کو حملے کا علم تھا اس نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا، ملبہ پاکستان پرڈال دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کا کہنا تھا کہ معاملے کو اٹھایا تو مودی نے مجھے پلوامہ حملے کے فوراًبعد کوربٹ پارک سے باہر بلالیا اور پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کو کہا اور اس بات کا ذکر کسی سےنہ کرنےکوکہا۔

ستیہ پال نے کہا کہ نینشل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو بھی مودی کی سازش کا علم تھا، نیشنل سیکورٹی ایڈوائزراجیت دوول نے بھی مجھے معاملے پر بات سے منع کیا تھا، ، جس کے بعد مجھےاحساس ہوگیا تھا کہ اب پلوامہ ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگا کر انتخابات میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکاراوربی جےپی جموں وکشمیرمیں سیاسی زلزلے کا باعث بن سکتی ہے، یں یہ بات کھل کرکہہ سکتا ہوں کہ وزیراعظم مودی کوکرپشن سےکوئی مسئلہ نہیں۔

سابق گورنر نے کہا کہ مودی جموں و کشمیر کے بارے میں بےخبراور جہالت کی انتہاپرہیں، وزارت داخلہ کی کوتاہی سے فروری2019 میں پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پرحملہ ہوا۔

خیال رہے ستیہ پال اگست 2019میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں