ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

جاپان کے سابق وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے پر انتخابی جلسے میں‌ قاتلانہ حملہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنزو ایبے جمعہ کے روز نارا شہر میں صبح ساڑھے گیارہ بجے ایوان بالا کے انتخابات سے قبل ایک تقریب میں تقریر کر رہے تھے جب اچانک انھیں ایک شخص نے گولی مار دی، جس سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو موقع ہی پر گرفتار کر لیا گیا ہے، حملہ آور سے تفتیش کی جا رہی ہے، جب کہ زخمی شنزو ایبے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

قاتلانہ حملے کے بعد 67 سالہ سابق عالمی رہنما کی حالت تشویش ناک ہے، شنزو ایبے کو گولی لگنے کے بعد دل کا دورہ بھی پڑا، انھیں سی پی آر دیا جا رہا ہے۔

شنزو ایبے پر گولی چلانے والا مشتبہ شخص، جو فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار ہوا

رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور چالیس سال کی عمر کا ہے، ایک خاتون عینی شاہد نے بتایا کہ شنزو ایبے تقریر کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں پیچھے سے ایک شخص آیا اور گولی چلا دی، پہلی گولی کی آواز ایسی تھی جیسے کھلونے کی ہو، سابق صدر اس سے نہیں گرے۔

خاتون نے جاپانی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ اس کے بعد دوسری گولی کی آواز آئی جو بہت تیز تھی اور شعلہ اور دھواں اٹھتا بھی نظر آیا، سابق صدر گر گئے اور لوگ اکھٹے ہو کر انھیں اٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں