کراچی : کلفٹن سے حساس اداروں نے کے ایم سی کے سابق ریٹائرڈ افسرحضور بخش کلہوڑ کو حراست میں لےلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم سی کے سابق ریٹائرڈ افسرحضور بخش کلہوڑ کو گرفتار کرلیا، حضور بخش کلہوڑ پر زمینوں پر قبضے پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنمٹس چلانے کا الزام ہے۔
حضور بخش کلہوڑکے ایم سی میں بطور چپڑاسی بھرتی ہوئے تھے اور اعلیٰ شخصیت کے کہنے پر انہیں گریڈ اٹھارہ میں ترقیاں دی گئی تھی، ملزم زمینوں پر قبضے غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور مالی بدعنوانی میں ملوث ہے حساس اداروں نے حضور بخش کلہوڑ کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
حضور بخش کلہوڑماضی میں بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔