بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے متصل شہر گروگرام میں سابق ماڈل دیویا پویاجا کو ہوٹل میں قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ممبئی میں پولیس مقابلے میں ایک گینگسٹر کے قتل کے ملزمان میں سے ایک تھی اور اسے ضمانت ملنے کے چند ماہ بعد ہوٹل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ہوٹل میں لگے کمیروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ماڈل کو داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد اس کی لاش کو منتقل کرتے ہوئے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
#WATCH : Ex-model Divya Pahuja killed in hotel, CCTV shows body dragged into BMW car. 3 arrested.#DivyaPahuja #SandeepGadoli #Gurugram #DivyaPahujaMurder #Gangster pic.twitter.com/DEHSbyEe4u
— upuknews (@upuknews1) January 3, 2024
پولیس نے بتایا کہ پانچ لوگ مبینہ طور پر دیویا پاہوجا کو منگل کی رات ہوٹل لے گئے اور اس کے سر میں گولی مار دی۔
گروگرام پولیس نے ان میں سے تین کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ہوٹل سے اس کی لاش کو گاڑی میں پھینکنے کے لیے لے جا رہے تھے۔
ممبئی ہائی کورٹ نے 7 فروری 2016 کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں گینگسٹر سندیپ گڈولی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے کے تقریباً سات سال بعد گزشتہ سال جون میں پاہوجا کو ضمانت دی تھی۔