تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سابق وزیراعظم عمران خان آج ٹویٹر اسپیس سیشن میں شرکت کریں گے

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان آج ٹویٹراسپیس سیشن میں شرکت کریں گے، کپتان کی گفتگو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر ہوگی۔

تٖفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج رات دس بجے ٹویٹر اسپیس سیشن میں شرکت کریں گے ، کپتان کی گفتگو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر قوم سے براہ راست گفتگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت کر دی گئی تھی۔

خیال رہے عمران خان کے فالوورز ان کے پہلے ٹوئٹر اسپیس سیشن کے لیے پرجوش ہیں اور پوری دنیا سے سامعین کی زیادہ سے زیادہ تعداد جمع کرکے تمام ریکارڈ توڑ دینے کی توقع کر رہے ہیں۔

عمران خان نے عوام سے لاہور جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرونی سازش سے کرپٹ غلاموں کو ہم پرمسلط کیا جا رہا ہے، جو خود مختار اور آزاد پاکستان چاہتے ہیں وہ جمعرات کو مینارپاکستان آئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آپ کواسی جگہ پر حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئےبلارہا ہوں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی لاہور جلسے کیلئے نئے ترانوں کی تیاری جاری ہے ، تحریک انصاف نے معروف گلوکار راحت فتح علی کی آواز میں’’دم مست قلندر‘‘ترانہ تیار کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -