جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سابق لیگی ایم پی اے پر نامعلوم افراد کا تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ: پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع جھنگ سے سابق لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ پر تشدد کا واقعہ تھانہ مسن کی حدود کالا بالیاں کے قریب پیش آیا ہے۔

افتخار بلوچ پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم سابق ایم پی اے نے پولیس کارروائی سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی کارروائی نہیں کرنی میں خود ہی نمٹ لوں گا۔

- Advertisement -
سابق لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ

سابق ایم پی اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے ڈرائیور کے ساتھ کار میں آرہا تھا کہ 2 کاروں میں سوار 10 افراد نے میرا راستہ روکا اور گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے میرے کپڑے پھاڑ دیے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں چند روز قبل ہونے ہونے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے افتخار بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا، جس پر انہوں نے نے پی پی 125 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور تیسرے نمبر پر آئے تھے، وہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے بھی رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں