ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

نواز شریف نے جرم کیا ہے تو استعفیٰ دیں، راجہ پرویزاشرف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی پنجاب کی تینظیموں کی تحلیل کے بعد پانچ رکنی تنظیمی کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے ، راجا پرویز اشرف کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں اداروں اور عدالتوں کا سامنا کیا اب وزیر اعظم بھی اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں۔

سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیر صدارت لاہور میں تنظیمی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ارکان نے کسی بھی گروپنگ اور لابی سے لا تعلقی کا حلف اٹھایا اور ازم کا اظہار کیا کہ تین ماہ کے اندر ہر سطح پر عہدیداروں کی تعیناتی کی سفارشات کےلیے ہر ضلع میں نچلی سطح تک کارکنوں سے مشاورت کی جائے گی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے اندر ضلعی سطح تک اہل عہدیداروں کی نشاندہی کا ٹاسک مکمل کرینگے ، جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے اور کسی بھی وجہ سے ناراض ہونے والوں کے پاس جا کر اُن کے تحفظات دور کرینگے، راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں میں جانے والوں کو واپس لایا جائے گا، ہرسطح پر تنظیم اور رکنیت سازی ہوگی ۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے تمام ارکان نے حلف دیا ہے کہ وہ کسی بھی لابی اور گروپس سے تعلق نہیں رکھتے صرف بھٹو کے فلسفے پر عمل کرتے ہیں ،اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہی موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک کی قیادت کررہی ہے، آصف زرداری نے کرپشن کے الزامات پر بارہ سال جیل کاٹی اور وہ بری ہوئے ۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے ، سستی روٹی ، میٹرو بس ، اورنج ٹرین ، دانش اسکول اور نندی پور پاور پروجیکٹ کی لیکس بھی آنے والی ہیں، ہمارے پیٹ پھاڑنے کے دعوی کرنے والوں کے پیٹ ابھی کھلے نہیں اُن کا سب کچھ نظر آگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں