اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں جہانگیر ترین سے مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے ملاقات کی اور گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین نے اپنی رہائش گاہ پر گروپ رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر ایم این اے سید مبین عالم، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالحئی دستی، ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، عون چوہدری، سعید اکبر نوانی، لالا طاہر رندھاوا، نذیر بلوچ موجود تھے۔

اجلاس میں فیصل جبوانہ، امین چوہدری، قاسم لنگاہ، اسلم بھروانہ، اجمل چیمہ، غلام رسول سانگھا بھی موجود تھے۔

جہانگیر ترین نے نیاز خان گشکوری کو اپنے گروپ میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اپنے گروپ رہنماؤں سے پارٹی کے قیام پر حتمی مشاورت کی جبکہ مستقل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

آئندہ ہفتے پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع

جہانگیر ترین، جو نئی پارٹی کے بنانے کیلیے سرگرم ہیں، کی جانب سے آئندہ ہفتے اپنی نئی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت 70 سے زائد موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی جہانگیر ترین کی ٹیم میں شامل ہونے کے حامی ہیں اور ان ارکان کی سنچری مکمل ہونے کے بعد پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں