ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

پاکستان اور بھارت میں باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے پہلگام حملے کا ذمہ داربھارتی سیکیورٹی اداروں کوقرار دیتے ہوئے کہا دونوں ملکوں میں باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا پہلگام حملہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا، کیونکہ وہاں سیکیورٹی تو تھی ہی نہیں۔

امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ جنگ اورایٹمی جنگ کی باتیں بس ڈرانےکیلئے ہیں، دونوں ملکوں میں باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں۔

’را‘ کے سابق سربراہ نے کہا معاملات بات چیت سے حل ہونے کی توقع ہے اور بات چیت کبھی بھی ختم نہیں ہوتی، کوئی نہ کوئی، کہیں نہ کہیں اورکبھی نہ کبھی بات چیت کرتا ہی رہتا ہے۔ اگر آپ بات نہ بھی کرنا چاہیں تو آپ کی طرف سے سعودی عرب، ایران یا متحدہ عرب امارات میں سے کوئی نہ کوئی یہ ضرور کہے گا کہ کُھل کر سامنے نہیں آنا چاہتے تو ہم آپ کی جانب سے بات کر لیتے ہیں۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی کے ماہر اجے ساہنی نے پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا پہلگام حملہ بھارت کی ناکام سیکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈاکررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ اور پلوامہ سے متعلق بھی مودی سرکار کے تمام دعوے جھوٹےثابت ہوئے، مودی ہر حادثے کو اپنے سیاسی فائدے کیلئےاستعمال کرتےہوئےلاشوں کی سیاست کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں