جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کی انتخابات کے ملتوی یا تاخیرہونے کی خبروں تردید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے انتخابات کے ملتوی یا تاخیر ہونے کی خبروں تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن آٹھ فروری کوہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے اور ریٹرننگ افسران کی اپوائنٹمنٹ ہوچکی ہے،ان کی ٹریننگ بھی شروع ہوجائے گی۔

کنوردلشاد کا کہنا تھا کہ نادرا سے مل کر الیکشن کمیشن نے جدید ووٹر فہرستیں تیار کی ہیں، تصاویر والی فہرستیں بھی ریٹرننگ افسران کودی جائیں گی۔

- Advertisement -

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کے ملتوی ہونے یا تاخیرہونےکی خبروں میں صداقت نہیں، الیکشن آٹھ فروری کوہی ہوں گے، پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول آجائے گا اور دسمبر کے تیسرے ہفتے میں کاغذات نامزدگی شروع ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے، الیکشن کمیشن نےحکم جاری کیاہےتمام پارٹیوں کو لیول پلئینگ دی جائے، لیول پلئینگ فیلڈنہیں ملتی تومتعلقہ پارٹی الیکشن کمیشن سےرجوع کرسکتی ہے۔

کنوردلشاد نے مزید کہا کہ لیول پلئینگ فیلڈنہ ملنےپرچیف جسٹس پاکستان کوسربراہ پی ٹی آئی نے خط لکھا، سربراہ پی ٹی آئی نےخط لکھ کر آئینی وقانونی راستہ اختیارکیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں