کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق رہنماوسینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ رات ان کے گھر سے حراست میں لیاگیا تھا آج انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق سینیٹرفیصل رضا عابدی کو گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نےسچل تھانے کی حدود میں نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کے دوران حراست میں لیاتھا۔
پولیس کےمطابق سابق سینیٹر کے گھر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا جو لائسنس یافتہ ہے۔فیصل رضاعابدی کےعزیزواقارب نے لائسنس پولیس کوفراہم کردیے جس کےمطابق دو ہتھیار سابق سینیٹر کےگارڈکےنام جبکہ دیگربھائی کےنام ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےفیصل رضاعابدی کوشہرمیں دہشت گردی اورفائرنگ کےحالیہ واقعات پر گرفتارکیاگیا۔
مزید پڑھیں: پٹیل پاڑہ قتل کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ایسٹ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ پرتفتیش کی جارہی ہے اور امکان ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے۔