اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عوام میں انیس سو پینسٹھ کا جذبہ بیدار ہوگیا ہے،ایکس سروس مین ایسوسی ایشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن نے بھارتی قاشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتےہوئے انکشاف کیا کہ بھارت کبھی کسی طاقت کی مرضی کے بغیر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کرتا، عوام میں انیس سو پینسٹھ کاجذبہ جاگ اٹھا ہےجو بہت حوصلہ افزاء ہے۔

پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن (پیسا)نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دو پاکستانی چوکیوں پر حملہ اور اسے سرجیکل سٹرائیک قرار دینے کی بھرپور مذمت کی ہے، تنظیم کے اول نائب صدر ایڈمرل تسنیم کی قیادت میں ہونے والے ایک اجلاس میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کے بعد مار بھگانے والے پاک فوج کے جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہوں کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہونے کو بھی سراہا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے زور دیا کہ بھارت کسی طاقت کی مرضی کے بغیر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کبھی نہ کرتا اور فوجی حملہ کے بعد پاکستان پربڑا اقتصادی حملہ ممکن ہے جسکے لئے فوری تیاری کی جائے۔

اجلاس میں جنرل نعیم اکبر، ائیر مارشل مسعود اختر، جسٹس جاوید نواز گنداپور، سلیم نواز گنڈاپور، برگیڈئیر میاں محمود، برگیڈئیر عربی خان، نواز علی، میجر فاروق حامد خان، میجر اکرام، ڈاکٹر بابر ظہیرالدین، برگیڈئیر مسعود الحسن اور دیگر بھی شریک تھے۔

سابق عسکری ماہرین نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے سیاستدانوں اور ساری قوم کو متحد کر دیا ہے اور عوام میں 1965 کا جذبہ جاگ اٹھا ہے جو بہت حوصلہ افزاء ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں