سکھر: سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے آغاز سے قبل ہی پرچے آؤٹ ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا جس کے ساتھ ہی نقل مافیا سرگرم ہوگئی۔
سخت احکامات کے باوجود سکھر، شکار پور سمیت مختلف شہروں میں امتحانی مرکز کے باہر پیپر با آسانی ملتا رہا۔ کئی مراکز پر بچے موبائل فون سے پرچہ حل کرتے رہے۔
مزید پڑھیں: سندھ ٹیکنیکل بورڈ کا پرچہ ڈھائی گھنٹہ قبل سوشل میڈیا پر
پیپر آؤٹ ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سخت برہم ہوگئے۔ انہوں نے پرچہ آؤٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی پرچہ آؤٹ کیا وہ گھر جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹی، میٹرک بورڈ کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایات کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اب معافی کی گنجائش نہیں، پرچہ جس نے بھی آؤٹ کیا وہ گھر جائے گا۔