حج 2025 کے کامیاب انعقاد کے اعتراف میں پاکستانی حج مشن کو”ایکسی لینس ایوارڈ”سے نوازا گیا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ میں حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی حج مشن کو”ایکسی لینس ایوارڈ”سے نوازا گیا۔
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے "ایکسی لینس ایوارڈ” وصول کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سرداریوسف، ڈاکٹر عطا الرحمان اور ڈائریکٹر حج مکہ عزیزاللہ خان بھی شریک تھے۔
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی اورناظمین کی کارکردگی کا اعتراف ہے سعودی ڈپٹی وزیر حج و عمرہ نےحج2026کی پالیسی اورٹائم لائن جاری کی، حج 2026 کی ٹائم لائن فوری جاری کرنا تیاریوں کا آغاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر سرداریوسف نے حج 2026 کی پالیسی وصول کی، نئی پالیسی کے تحت یکم محرم 1447 سے مسار پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کا آغاز ہو گا۔