ملتان: کراچی کنگز کے اوپنر بیٹر جیمز ونس نے ملتان سلطانز کو دن میں تارے دکھادئیے اور پی ایس ایل 8 کی تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل 8 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان کی شاندار سینچری کی بدولت کراچی کنگز کو 197 رنز کا ہدف دیا۔
Mood..#YehHaiKarachi | #MSvKK pic.twitter.com/mFfEj0ejRC
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 22, 2023
کراچی کنگز کی جانب سے میتھو ویڈ اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں اوپنر بیٹرز نے ملتان کے کسی بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میدان کے اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے۔
جیمزونس نے پی ایس ایل 8 کی تیزترین نصف سنچری بنائی، شاندارنصف سینچری بنانے کے لئے انہوں نے محض 20 گیندوں کا سہارا لیا۔
Vince Madness at Multan 💢#YehHaiKarachi | #MSvKK | #HBLPSL8 pic.twitter.com/blEq59j4ML
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 22, 2023
کراچی کنگز کے اوپنر بیٹر 75 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 6 بلندوبالا چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔