نوجوان اور بچے بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں جس کے کئی مضر اثرات سامنے آ رہے ہیں اب ایک نیا اور پیچیدہ مرض سامنے آیا ہے۔
آج کے دور میں موبائل فون عام ہونے کے ساتھ زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ ہر ضروری کام کے لیے اب موبائل فون کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم اس کے بہت زیادہ استعمال کے منفی نتائج بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔
ایسا ہی ایک عجیب وغریب طبی مسئلہ جاپان میں سامنے آیا ہے جہاں 25 سالہ نوجوان کی گردن کے پچھلے حصے پر اونٹ کے کوہان کی طرح نوکیلا ابھار ہوگیا ہےجس کی وجہ سے اب وہ سر بھی اٹھا نہیں سکتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ موبائل فون استعمال کرنے والے مضر اثرات کا سب سے پیچیدہ اور منفرد طبی کیس ہے جو پہلی بار سامنے آیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ نوجوان اپنا زیادہ وقت فون پر گیم کھیلنے میں گزارتا تھا اور گھنٹوں سر جھکائے موبائل فون پر مصروف رہتا تھا۔
موبائل فون کے بے جا استعمال کا اس کو نقصان یہ ہوا کہ اب وہ سر اٹھانے سے بھی قاصر ہوگیا ہے اور ہر وقت اس کا سر جھکا رہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے اس شخص کو گردن میں شدید درد ہوا اور اس کے بعد اس کو کھانا نگلنے میں مشکل ہونے لگی تھی۔
کھانا نہ کھانے کی وجہ سے اس کا وزن تیزی سے گرنے لگا اور کمزوری اتنی بڑھ گئی کہ اب وہ اپنا سر نہیں اٹھا پاتا۔ڈاکٹرز تاحال اس کا علاج نہیں جان پائے ہیں۔